جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

قندیل بلوچ کو کیوں قتل کیا؟ بھائی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

datetime 16  جولائی  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قندیل بلوچ کے قتل پر سگے بھائی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے‘ قندیل بلوچ کے بھائی کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ نے ہماری عزت خاک میں ملا دی تھی۔ اس وجہ سے اسے قتل کر دیا۔ ہمیں محلے میں سب لوگ باتیں سناتے تھے اور شہر بھر میں ہمارا جینا دوبھر ہو گیا تھا۔تفصیل کے مطابق قندیل بلوچ قتل سے قبل اپنے کرائے کے گھر میں موجود تھیں جہاں ان کے حقیقی بھائی نے انہیں قتل کر دیا۔ قتل کے وقت قندیل بلوچ بھائی کو اقدام سے باز رکھنے کیلئے شدید مزاحمت بھی کرتی رہیں لیکن ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہو سکیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…