جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ڈیڑھ لاکھ افغان مہاجرین ،24گھنٹے ،بڑا حکم جاری،افغان مہاجرین کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ (آئی این پی )شبقدر میں مقیم رہائش پذیر ڈیڑھ لاکھ افغان مہاجرین نے 24گھنٹے کے اندر اندر علاقہ خالی کرنے اور طور خم بارڈر پہنچنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ۔ صرف دو افغان مہاجرین علاقہ سے چلے گئے ۔اپریشن ضرب غضب کے نتیجے میں افغانستان نقل مکانی کرنے والے 1لاکھ سے زائد پاکستانیوں پر بھی افغان سرزمین تنگ کر دی گئی ۔پاکستانی مہاجرین کی افغانستان سے نقل مکانی شروع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے افغان مہاجر کیمپ میں موجود 84ہزار افغان مہاجرین سمیت شبقدر کے دیگر علاقوں میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان مہاجرین کو گزشتہ روز سیکیورٹی اداروں نے 24گھنٹے کے اندر اندر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا تھاا ور جمعہ کے صبح 8بجے تک ڈیڈ لائن دیکران کو طور خم بارڈر پہنچنے کی ہدایت کی گئی مگر افغان مہاجرین نے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے احکامات کھوہ کھاتے میں ڈال کر کوئی سنجیدگی نہ دکھائی ااور تھانہ سرو کے حدو شندو غنڈو سے صرف دو افغان مہاجر بھائیوں نے حکومتی احکامات پر عمل در آمد کیا اور علاقہ چھوڑ کر طور خم بارڈر چلے گئے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ تین دہائیوں سے مقیم افغان مہاجرین کی تیسری نسل چارسدہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں جوان ہوئی اور پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں۔ بیشتر مہاجرین نے پاکستان میں ذاتی گھر اور جائیدادیں بھی بنالی ہے جبکہ ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کا پاکستان میں تجارت کا وسیع نیٹ ورک بھی موجود ہے جس کی وجہ سے افغان مہاجرین کو افغانستان واپس جانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف افغانستان میں 1979کے ثور انقلاب کے نتیجے میں پاکستان منتقل ہو نے والے لاکھوں افغان مہاجرین کی تین نسلیں پاک سرزمین پر جوان ہو ئے اور بیشتر نے پاکستانی خاندانوں میں شادیاں رچا لی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی لڑکیاں پاکستانی خاندانوں میں بیاہی ہو ئی ہے ۔ ایسے حالات میں تین نسلوں کے لوگوں کو اچانک افغانستان منتقل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے مگر پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے حکومت کو یہ اقدام اٹھانا پڑا ۔ دوسری طرف اپریشن ضرب غضب کے نتیجے میں جنوبی وزیر ستان سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی افغانستان منتقل ہو چکے ہیں اور اب افغان حکومت نے پاکستانی مہاجرین پر افغان سر زمین تنگ کر دی ہے جس کی وجہ سے افغانستان سے پاکستانی مہاجرین کے واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے جس میں سب سے خطرناک بات یہ سامنے آرہی ہے کہ افغان سر زمین پر تین سال قیام کے دوران بھارت کی راء اور افغان ایجنسیوں نے کتنے پاکستانیوں کو گمراہی کے راستے پر گامزن کیا ہو گااور اس حوالے سے پاکستانی حکام سوچ و بچار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…