منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور،افغان مہاجرین کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران قتل اقدا م قتل ،اغوائیگی ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 16 اشتہاری مجرمان ،311افغان مہاجرین، سینکڑوں جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی آپریشز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر پشاور پولیس نے 10دنوں میں اندرون شہر ،کینٹ اور رورل ڈویژنز میں تینوں ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو، وی وی ایس،آئی وی ایس، سی ار وی ایس ،سنیپر ڈاگ لیڈیز پولیس اور دیگر لوکل پولیس ٹیموں نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں اشتہاری مجرمان ،افغان مہاجرین ، منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کاروائیوں کے دوران قتل اقدا م قتل، اغوائیگی ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب16اشتہاری مجرمان ،311افغان مہاجرین،سینکڑوں جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے15عدد کلاشنکوف،114 عدد پستول،دو عدد کالا کوف،دو عدد رائفل،3 عدد شاٹ گن،ایک ڈیٹو نیٹر،6 پرائمہ کارڈ،8 عدد فیوز بوسٹر،5کلو بارودی مواد،6675 عدد کارتوس 76 کلو گرام چرس ،ہیروئن 500 گرام اور 60 بوتل شراب برآمد کیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں ۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…