اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف سے متعلق شہباز شریف کی اہلیہ کا ایسا بیان کہ دشمن بھی داد دیں

datetime 14  جولائی  2016 |

لاہور(آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیے انہیں احتساب سے ڈرنا نہیں چاہیے ، شہباز شریف کبھی بھی اپنے بھائی نواز شریف کو ہٹا کر وزیراعظم نہیں بنے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کوئی سازش نہیں تھا یہ عالمی سطح پر ثابت شدہ حقائق ہیں پانامہ لیکس سکینڈل سامنے آتے ہی آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے وزیراعظم نواز شریف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ شہباز شریف کا کاروبار کتنا ہے شہباز شریف کا لندن میں کوئی فلیٹ نہیں جبکہ نواز شریف کا لندن میں فلیٹ ہے احتساب صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا ہونا چاہیے جمہوریت کانام احتساب ہے جمہوریت کا نام آئین کو محفوظ کرانا ہے۔ نواز شریف نے ملک میں دو پارٹی سسٹم کو قائم کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ازخود سٹیٹس کو کے خلاف ہے وہ پنجاب کی ترقی کیلئے جتنی محنت سے کام کرتا ہے شاہد کسی نے کیا ہو شہباز شریف اپنے بھائی کی خواہشات کیخلاف کام نہیں کرے گا وہ ان کا انتہائی وفادار ہے وہ اپنے بھائی کو ہٹا کر وزیراعظم کبھی بھی نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عبدالستار ایدھی کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں ہے وہ صرف سوشل ورکر ہی نہیں بلکہ انہوں نے انسانیت کی فلاسفی کو چھوڑ کر چلے گئے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…