جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

جشن یوم آزادی منایا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

datetime 14  جولائی  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)جشن یوم آزادی کے حوالے سے 14 اگست کو خصوصی آزادی ٹرین چلانے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو وزارت اطلاعات ،نشریات و قومی ورثہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ یوم آزادی شایان شان انداز میں منایا جائے گا۔ انہوں نے تمام قومی اداروں پر زوردیا کہ وہ قومی نظریہ کو اجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس سال آزادی ٹرین کیلئے زیادہ جامع انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ٹرین کے روٹ اورشیڈول کی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کی جائے گی تاکہ عام آدمی کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آزادی ٹرین پشاور سے شروع ہوگی اورچاروں صوبوں سے گزرنے کے بعد وسط ستمبر تک کراچی میں اختتام پذیر ہوگی۔ پی ٹی وی ، پی بی سی اور اے پی پی کے سینئرحکام نے آزادی ٹرین سے متعلق تقریبات کی کوریج کے اپنے لائحہ عمل بارے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سید عمران گردیزی اورسیکرٹری کابینہ ڈویژن ندیم حسن عارف نے شرکت کی ۔ اجلاس میں اطلاعات و نشریات اور ریلویز کی وزارتوں اور ان سے منسلک محکموں کے سینئرحکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…