راولا کوٹ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر پر رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف کے دوست مودی کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ٗمسلم لیگ (ن) کے منشور میں مسئلہ کشمیر کا حل کہیں نہیں ٗ سلامتی کونسل کشمیر میں رائے شماری پر کیوں خاموش ہے ؟نواز شریف لیڈر تھے نہ ہیں ٗ صرف بزنس مین ہیں ٗ بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر ہے جو غیر قانونی ہے ٗآزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کا صدر پارٹیاں بدلنے کا ماہرہے ٗ مودی کی آفر بھی قبول کرسکتا ہے ٗ ہماری حکومت میں جو بھی غلطی کریگا اس کو حساب دینا ہوگا میں خود معاملات دیکھوں گا ٗمسلم لیگ (ن)کوآزاد کشمیر میں دھاندلی نہیں کر نے دینگے ۔وہ جمعرات کو انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ جلسہ سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان، سردار قمر زمان کائرہ، ندیم کائرہ، فرزانہ یعقوب، شمشاد عزیز، سردار امجد یوسف، سردار غلام صادق، سابق وزیر محمد حسین، سردار عظیم، لطیف انقلابی، صاحبزادہ ذوالفقار علی ،عابد حسین عابدنے بھی خطاب کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب کا آغاز نعرۂ تکبیر، نعرۂ رسالت، نعرۂ حیدری، نعرۂ بھٹو سے کیا اور شعر پڑھا کہ میرے ہاتھ میں قلم میرے ذہن میں اجالا ۔ میں طلوع ہو رہا ہوں تو غروب ہونے والا۔ پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خاموشی بتا رہی ہے کہ ان کی حمایت مودی کو حاصل ہے ٗبھارتی مظالم پرچار دن بعد کشمیر پر ایک بیان دے کر نواز شریف نے جان چڑھائی۔میاں نواز شریف مودی کے مظالم پر خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تعلیم کی اہمیت کا احساس نہیں ان کو پتہ ہے کہ کتابوں میں لوہا استعمال نہیں ہوتا ٗوہ تو صرف آف شور کمپنیوں اور اپنے مفاد کیلئے میٹرو جیسے منصوبے بنا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لیڈر تھے نہ ہیں آپ صرف بزنس مین ہیں ٗآج وزیر خزانہ قوم کا مذاق اڑاتا ہے کہ دال مہنگی ہے تو مرغی کھاؤ ٗاگر اسحاق ڈار عوامی ہوتے تو ان کو پتہ ہوتا کہ عوام کس حال میں جی رہے ہیں؟ شاید اسحاق ڈار کو معلوم ہو گیا ہے کہ بڑے میاں صاحب کا جانا ٹھہر گیا ہے اور آپ کو کچھ دن چھوٹے میاں کے ساتھ کام کرنا ہے؟بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی۔ آپ نے صرف کمیشن بنایا ہے۔آپ ایل این جی کے کمیشن کے چکروں میں پڑے ہیں۔وفاق کا بنایا گیا بجٹ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر ہے یہ غیر آئینی بجٹ ہے انہوں نے کہاکہ کسانوں کو پیکج کے نام پر لوٹا جا رہا ہے ٗآپ (ن )لیگ نہیں ناکام لیگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناکام لیگ اور ہم میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ہم کشمیر کو اپنے منشور کا حصہ مانتے ہیں تاہم ناکام لیگ اس کو نہیں مانتی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عورتوں کو مضبوط بنا کر ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ بی بی شہید نے پاکستان کی عورتوں کو شعور دیا ٗ افسوس ہے کہ آج ملک میں اسلام کا نام لینے والے کچھ لوگ عورتوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں ٗایک صوبہ دہشتگردوں کو فنڈز دے رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کشمیر میں پی ٹی آئی کو خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ بتائیں کہ ان کا وزیراعظم کا امیدوار کون ہے؟ وہ وزیراعظم بننے کیلئے پارٹیاں بدلنے کا ماہر ہے۔ وہ تو مودی کی آفر بھی قبول کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں جو بھی غلطی کرے گا اس کو حساب دینا ہوگا میں خود معاملات دیکھوں گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔جس دن کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بن گئی پاکستان میں بھی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ بھول جائے کہ وہ دھاندلی کر کے جیت جائے گی۔ اس کو دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈوگرہ راج سے آزادی کا آغاز ہوا اور میں تب سے آپ جرأت مند لوگوں سے ملنا چاہتا تھا اس دھرتی میں شہید سبز علی خان اور شہید ملی خان اور اُن جیسے سینکڑوں شہداء نے کشمیر کی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دیں ٗمجھے یقین ہے کہ جس طرح آپ کے بزرگوں نے ڈوگروں کے خلاف علمِ آزادی کا آغاز راولا کوٹ سے ہوا اِن الیکشن میں (ن) لیگ کے خاتمے کا آغاز بھی راولا کوٹ سے ہو گا۔ راولا کوٹ کے بہادروں کی روایت ہے کہ وہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاتے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ (ن) لیگ جیسے ظالم و جابر حکمرانوں کی حمایت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کا جھرلو نہیں پھرنے دینگے۔ مودی نوازشریف کا وہ دوست ہے جس کے دور میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ٗ بھارتی فورسز نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہے ٗوہ ڈیم پر ڈیم بنا کر ہمارا پانی روک رہا ہے اور میاں صاحب خاموش ہیں ٗمودی کو نوازشریف کی خاموش حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی غیرت اور حق کا سوال ہے اگر (ن) لیگ اس الیکشن میں اپنی روایتی حرکتوں سے جیت گئی تو یہ سمجھا جائے گا کہ نواز مودی کی دوستی کو کشمیریوں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزادئ کشمیر کو پیپلز پارٹی کا نصب العین سمجھتے ہیں ٗ (ن) لیگ کے انتخابی منشور میں کشمیر کا حل شامل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا آپ سے وعدہ تھا کہ آپ کشمیر میں رائے شماری کرائے گے جو رائے کشمیری دیں گے اس پر عمل ہو گا مگر آپ نے برطانیہ میں ریفرنڈم کروایا مگر آپ کو کشمیر یاد نہیں۔ ہم کشمیر پر رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کی برابر ترقی چاہتی ہے ٗپاکستان کی ہر عورت عزم حوصلے میں بے نظیر ہے جو حق کی خاطر موت سے بھی لڑ جاتی ہے۔ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک خواتین کو معاشی طور پر مضبوط نہیں بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر نے سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دی ہے ٗ سکولز اور کالجز بنائے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت سے قبل یہاں کوئی میڈیکل کالج نہ تھا اب تین کالجز ہیں۔ پہلے یہاں ایک یونیورسٹی تھی اب 6 ہے۔ یونیورسٹیاں آج آزادکشمیر میں شرح خواندگی تمام صوبوں سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں میڈیکل اور یونیورسٹیاں یہاں کے نوجوانوں کے لئے تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے میٹرو کے علاوہ کون سا پراجیکٹ بنایا ہے ٗپیپلز پارٹی وسیلہ روزگار، وسیلہ صحت، وسیلہ تعلیم، گوادر پورٹ، چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور سمیت تمام میگا پراجیکٹس پیپلز پارٹی کے ہیں۔ آخر میں انہوں نے نعرے لگوائے کہ مودی کے یار کو ایک دھکا اور دو۔چوروں کے سردار کو ایک دھکا اور دو۔ چور چوکیدار کو ایک دھکا اور دو۔ تخت رائیونڈ کو ایک دھکا اور دو۔انہوں نے جلسے میں شرکت کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور تاخیر سے آنے پر معذرت کی۔ سیاسی امور کی انچارج ایم این اے محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ 21 تاریخ کو فتح تیر کی ہے۔ پورے راولا کوٹ میں جئے بھٹو کی آواز گونج رہی ہے ٗکامیاب جلسے پر تمام لوگوں کو مبارک باددیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے انتخابات نئی کشمیری نسل کی ترقی اور خوشحالی کا انتخاب ہیں، عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب بنا کر اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہترین انتخابی منشور پیش کیا ہے۔
نواز شریف لیڈر تھے نہ ہیں بلکہ ……..بلاول بھٹو حد سے گزر گئے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے ...
-
پنجاب حکومت نے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا
-
15 اگست کی بھی تعطیل کا اعلان
-
ڈی جی خان کی غازی یونیورسٹی میں زیادتی کا سنگین سکینڈل بے نقاب
-
معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے ...
-
والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر دیا
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز ...
-
5کروڑ جیت کر دیوالیہ ہونے والا کے بی سی کا فاتح اب کس حال میں ...
-
وزیراعظم کی “نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
-
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ ...
-
امریکہ کے بعد چین سے بھی بھارت کیلئے بری خبر
-
ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
-
پنجاب حکومت نے اسکولز کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کر دیا
-
15 اگست کی بھی تعطیل کا اعلان
-
ڈی جی خان کی غازی یونیورسٹی میں زیادتی کا سنگین سکینڈل بے نقاب
-
معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں، ستارہ جرأت سے...
-
والد کی رحلت کے باوجود عاطف اسلم نے کنسرٹ میں حاضرین کوششدر کر دیا
-
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی
-
5کروڑ جیت کر دیوالیہ ہونے والا کے بی سی کا فاتح اب کس حال میں ہے؟
-
وزیراعظم کی “نشان پاکستان” لینے سے معذرت، اپنا نام فہرست سے نکال دیا
-
عاصم منیر میرے کورس میٹ تھے ، وہ ولی اللہ ہیں، مجھے کہتے تھے کہ وردی وضو کرکے پہنا کرو: میجر نوید
-
امریکہ کے بعد چین سے بھی بھارت کیلئے بری خبر
-
ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی
-
صنم سعید لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، پروین اکبر
-
سری لنکا ، بنگلہ دیش، عراق ، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مقروض نکلے