ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مون سون موسم میں ان علامات کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں ، ماہرین نے خوفناک انکشاف کر دیا

datetime 14  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بارش کسے پسند نہیں ، اور گرمیوں کی بارش میں تو نہائے بغیر اس بارش کا لطف بھی نہیں آتا۔ مگر قارئین جب بات ہو مون سون موسم میں بارشوں کی تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کے ان بارشوں میں نہانے کی وجہ سے آنکھیں سرخ ہوجاتی ہیں اور ان میں سوزش آنے لگتی ہے۔کئی لوگ اسے عام سی بات سمجھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی اگر آنکھوں میں براہ راست چلا جائے تو انفیکشن کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آنکھوں کی سوجن ‘کارنئیل السر’ کی وجہ سے ہوسکتی ہے اور اسے نظر انداز کرنے سے بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ ‘کنجنکٹیویٹیز’ بھی ایسی بیماری ہے جو کہ برسات کے موسم میں عام ہوتی ہے اور اس کا شکار زیادہ تر بچے ہوتے ہیں۔
تولئے کا استعمال
ماہر چشم کا کہنا ہے کہ اس موسم میں ایک دوسرے کا تولیہ استعال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ انفیکشن مشترکہ کپڑوں اور تولیہ استعمال کرنے سے ہوتی ہے۔
ٹھنڈا پانی
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی آنکھوں میں سوجن آجائے اور وہ سرخ ہوجائیں تو پھر انہیں ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھوئیں اور ان میں ‘بوریک پاؤڈر’ شامل کرلیں۔
ٹی وی اور موبائل کا استعمال
اگر آنکھوں میں سرخ دانہ نکل آئے تو ایسی آنکھوں کو نیم گرم پانی سے دھوئیں۔آنکھوں کی بیماری کی صورت میں ٹی وی اور موبائل کا استعمال ترک کردیں۔کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس میں آنکھوں کی توجہ ایک ہی جگہ مرکوز ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…