جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کا ضمنی الیکشن،نتیجہ آگیا،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ ناقابل یقین کام ہوگیا

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر/اسلام آباد (آئی این پی)گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے محمد عمران وکیل نے میدان مار لیا‘ مسلم لیگ (ن) عمران وکیل 3917ووٹ لے کر کامیاب ‘جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی گل خان 2334ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ‘ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئیں ‘ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے شاندار کامیابی پر عمران وکیل کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 18دیامر 4 تانگیر کاضمنی انتخاب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عمران وکیل نے جیت لیا۔ مسلم لیگ (ن) عمران وکیل 3917ووٹ لے کر کامیاب ‘ وفاق میں حکومت کی حلیف جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی گل خان 2334ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ‘ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمران وکیل کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی ضلع دیامر کے حلقہ 18 سے (ن) لیگی امیدوار عمران وکیل کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ صوبے کی عوام مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران وکیل کی کامیابی وزیر اعظم نواز شریف کی تعمیر و ترقی کیلئے کی گئی کاوشوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور عوام صوبائی حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…