سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران کیرن اور نوگام سیکٹروں میں دو اور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا ۔ادھر بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو کیرن اور نوگام سیکٹروں میں مقابلے کے دوران شہید کیاگیا ۔ اس سے قبل علاقے میں مجاہدین کے ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہو گیا تھا ۔ ہلاک ہونیوالے فوجی کی شناخت نائیک ارون کمار رائے کے طورپر ہوئی ہے ۔بھارتی فوج نے بارہمولہ کے علاقے گلمرگ میں تلاشی کی بڑی کاررائی شروع کی ہے ۔