اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں،تین سال میں بجٹ خسارہ 8.8سے 4.5پر لے آئے ،قو م کی ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو ہر قسم کے دباو191 سے آزاد کردیا ہے، پہلی مرتبہ ایف بی آر کے اہداف پر نظرثانی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے سخت فیصلے کیے ہیں،مالیاتی پالیسی کے نتائج سامنے آ رہے ہیں،تین سال میں ٹیکس محاصل میں 60فیصد اضافہ ہوا،قوم کی ایک ایک پائی ایمانداری سے خرچ کریں گے،قرضہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال ہو توکوئی حرج نہیں ،ملک کو دیوالیہ قراردینے والے پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں،ملکی کرنسی مستحکم اور ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
تین سال میں کیا کامیابی حاصل کی؟ اسحاق ڈار ن لیگ کی کارکردگی سامنے لے آئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/18-15.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں