اسلام آباد(نیوزڈیسک)پوسٹر لگاکرجنرل راحیل شریف کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت کون دے رہاہے؟حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے مختلف سڑکوں پر جگہ جگہ جنرل راحیل شریف کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت پر مبنی ”مووآن“ نامی تنظیم کی جانب سے پوسٹر نظر آرہے ہیں انتظامیہ جلد ہی ان پوسٹرز کو اتروادیتی ہے مگر اس مہم کے پیچھے کون ہے؟ مقامی اخبار کے مطابق ”موو آن “پارٹی کا سربراہ محمدکامران فیصل نامی شخص ہے اور اس کے گھر سے کچھ عرصہ قبل پولیس بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کرچکی ہے ،اسی شخص کے بارے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ یہ حلقہ این اے 82فیصل آباد سے بھی الیکشن میں حصہ لے چکاہے مگر کامیاب نہ ہوسکا، لگائے گئے بینرز پر ”راحیل شریف ، خداکیلئے آجاﺅ “ اور اس جیسے مختلف نعرے تحریر کئے جارہے ہیں۔