منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

کشمیریوں کے خون کی قیمت پر مودی سے دوستی ،چودھری شجاعت حسین کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمرانوں اور فوج کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنے شہیدوں کی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر تدفین کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی حکمران ان کے خون کی ہولی پر رسمی بیانات سے آگے نہیں بڑھ رہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے حکمران کشمیریوں کے قیمتی خون کی قیمت پر مودی کے ساتھ دوستی نہ نبھائیں، پاکستانی حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے جرأت مندانہ اور ٹھوس موقف اپنائیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جائے، بیرون ملک اپنے سفارتخانوں کو متحرک کیا جائے اور اقوام عالم کو کشمیریوں سے کیا گیا انہیں حق خود ارادیت دینے کا اپنا وعدہ یاد دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر جو برہان الدین وانی کی شہادت سے پیدا ہوئی ہے دن بدن زور پکڑ رہی ہے بلکہ اب تک درجنوں کشمیری جام شہادت نوش کر چکے ہیں اور سینکڑوں شدید زخمی ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک برصغیر کی تقسیم کا ایجنڈا نامکمل ہے جسے روکنے کیلئے مودی سرکار ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور ہر قسم کے ظلم و تشدد کے باوجود کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کا جذبہ دن بدن بڑھ رہا ہے، پاکستان کو چاہئے کہ وہ آزادی کی اس لہر کو ٹھوس، مؤثر اور نتیجہ خیز پلاننگ کے ذریعہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا ذریعہ بنائے جبکہ پاکستان کی تمام سیاسی و دینی جماعتیں بھی اس پر ٹھوس مؤقف اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…