پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کیلئے خوشی کی بڑی خبر

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی ٹی وی اداکارہ اور ٹی وی شوز کی میزبان شویتا تیواری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بھارتی ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے 2001 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘‘کسوٹی زندگی کی’’ سے شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے کئی ریئلٹی شوز میں حصہ بھی لیا اور 2011 میں ریئلٹی شو بگ باس کی فاتح بھی رہیں۔ شویتا تیواری 2013 میں اداکار ابیہناؤ کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ٗشویتا تیواری اداکاری کے ساتھ کئی ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔ 2009 میں انہوں نے ‘‘جھلک دکھلاجا’’ کے سیزن 3 کی میزبانی کی جس کے بعد انہیں ‘‘کامیڈی سرکس کا نیا دور’’ اور ‘‘رنگولی’’ جیسے ٹی وی شوز میں بھی میزبانی کے مواقع ملے۔ اداکارہ نے بالی ووڈ فلم نگری میں بھی قدم رکھا تاہم وہاں قدم نہ جما سکیں جس کے بعد انہیں دوبارہ چھوٹی اسکرین کی طرف لوٹنا پڑا اور ایک مرتبہ پھر وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 1998 میں اداکار راجا چوہدری سے شادی کی جو 9 سال تک برقرار رہی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن 2007 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…