منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے سینئررہنماکو اچانک فارغ کردیاگیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینیئرعامر خان کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے، قائد ایم کیو ایم نے فیصلے کی توثیق کردی۔متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور ڈپٹی کنوینیئر عامر خان کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔عامر خان کی عہدے سے سبکدوشی کا فیصلہ قائد ایم کیو ایم کی سربراہی میں جاری اجلاس میں کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی نے عامر خان کے حوالے سے موصول شکایات سے ایم کیو ایم کے سربراہ کو آگاہ کیا، جس پرانہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پرعامر خان ڈپٹی کنوینیئرکے عہدے سے سبکدوش کردیا۔تا ہم عامر خان بطور کارکن اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، یاد رہے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان عمرے کی ادائیگی کے بعد ابھی سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی میں چھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جارہا ہے، جن کے نام فی الحال سامنے نہیں آئے ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں مقامی سطح پر کام کرنے والے 5 اراکین کو رابطہ کمیٹی میں جب کہ 2 کو ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔واضح رہے عامر خان نے 1992 میں ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرکے آفاق احمد اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم (حقیقی) کے نام سے نئی جماعت بنا ئی تھی بعد ازاں حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے اختلافات کے بعد عامر خان ایم کیو ایم حقیقی (عامر خان)گروپ کی سربراہی کرتے رہے۔ بعد ازاں عامر خان چار سال قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی تھی جس کے بعد وہ بطور کارکن 2 سال تک کام کرتے رہے اور 2013 میں انہیں رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا اور حال ہی میں انہیں ڈپٹی کنوینیئر مقرر کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…