چارسدہ(آئی این پی ) چارسدہ کے سیاحتی مراکز اور بازاروں میں نو عمر لڑکے لڑکیوں کا روپ دھار کر بھیک مانگنے لگے ۔14سے 17سال تک کے لڑکے خواتین کے کپڑے اور جوتے پہن کر دیدہ دلیری سے عوام کو بے وقوف بنانے لگے۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے سد باب کیلئے پولیس کو بر وقت ایکشن لینا ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے امن و امان قائم کرنے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے اور اکا دوکا واقعات کے سواکوئی بڑا واقعہ یا سانحہ پیش نہ آیا مگر عید سے چند روز قبل چارسدہ کے تجارتی مراکز اور سیاختی مقامات پر 14سے 17سال کے نو عمر لڑکوں نے خواتین کا روپ دھار کر عوام کو خوب لوٹا اور یہ سلسلہ اب بھی کسی حد تک جاری ہے جبکہ چارسدہ پولیس سمیت دوسرے ذمہ دار اداروں کی جانب سے ان پیشہ ورگداگروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی دیکھنے میں نہ آئی ۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ پیشہ ور گدار گر بازاراور سیاختی مقامات پر خواتین سے قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہیں ۔ بھیس بدل کر بازار میں کھلے عام پھرنے سے یہ گداگر کسی بھی بڑے خطرے کا سبب بن سکتی ہے