جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

نادراکی تصدیقی مہم،آپ بھی ہوشیار ہوجائیں!مختصر عرصے میں غیرمتعلقہ افرادخاندان میں شامل ہونے کی کتنی شکایات موصول ہوئیں؟ناقابل یقین انکشاف

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) نادرا کی طرف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو بتایا گیا ہے کہ اب تک 4لاکھ پاکستانیوں نے قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کے لئے ایس ایم ایس کئے ہیں جبکہ مختلف خاندانوں میں غیر متعلقہ افراد کو شامل کرنے سے متعلق 13 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں ان میں سے ایک تہائی شکایات درست قرار پائی ہیں ،وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شناختی کارڈز کی تصدیق کی مہم میں شہریوں کی دلچسپی کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مہم ایک قومی فریضہ ہے ،شہری غیر ملکیوں کو جاری شناختی کارڈز کی اطلاع دیں ،شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل ہر حال میں مقررہ وقت میں پورا ہونا چاہیے، پیر کو یہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو ا، جس میں چیئر مین نادرا کی طرف سے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی مہم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، چیئر مین نادرا نے بتایا کہ نادرا کی طرف سے شہریو ں کو قومی شناختی کارڈز کی تصدیق کے لئے ابھی ایس ایم ایس نہیں کیا گیا لیکن4 لاکھ شہریوں نے ازخود نادرا کی طرف سے قائم کر دہ ہیلپ لائن پر ایس ایم ایس کر کے اپنے خاندانوں کے شناختی کارڈز کی تصدیق کر لی ہے ، نادرا کو مختلف خاندانوں میں غیر متعلقہ افراد کو شامل کرنے کی 13 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان میں سے ایک تہائی شکایات درست ہیں، انہوں نے بتایا کہ نادرا کی ہیلپ لائن پر غیر ملکیوں کو جاری کردہ شناختی کارڈز سے متعلق بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں جو حوصلہ افزا ہیں ابتک غیرملکیوں کے 50 کیس نادرا کے ویجیلینس سیل کو دوبارہ تصدیق اور سکروٹنی کے لیے بھجوائے گئے ہیں، اس موقع پر وزیر داخلہ نے چیئر مین نادرا کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کا کام مقررہ مدت میں مکمل ہونا چاہیے ، شناختی کارڈز کی تصدیق کے عمل میں شہریوں کی دلچسپی خوش آئندہ اور حوصلہ افزا ہے، اس مہم میں میڈیا کا کر دار بھی قابل ستائش ہے ، انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل مشکل ضرور ہے لیکن یہ قومی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی کیونکہ یہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے ، انہوں نے چئیر مین نادرا کو ہدایت کی کہ غیر ملکیوں سے متعلق نادرا کے سنٹرز یا ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع دینے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…