جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پاکستان نے چینی ماہرین اورکارکنوں کی حفاظت کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 11  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لسبیلہ (این این آئی)وزیرمملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے گوادر میں معاشی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے روشن دور کا آغاز ہوگا جس کے قومی سلامتی اور یکجہتی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں چینی ماہرین اورکارکنوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا خصوصی سیکورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم وقدرتی وسائل جام کمال خان نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت کراچی کو بلوچستان سے ملانے کیلئے حب بائی پاس روڈ ساڑھے 13 ارب روپے کے خصوصی فنڈ سے تعمیر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں بلوچستان ترقی وخوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے اور ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ سفر کو محفوظ اور مسافت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ لسبیلہ کے عوام کو کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں تک آمدورفت میں آسانی کے علاوہ صنعت وحرفت کو فروغ ملے۔ وزیرمملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے گوادر بندرگاہ خطے میں گیٹ وے کا کردار ادا کرے گا اور سی پیک کا منصوبہ بلوچستان میں بے روزگاری اورغربت کی شرح میں کمی سمیت ملکی معیشت کے استحکام اورسماجی واقتصادی فوائد سمیٹنے کا ذریعہ بنے گا جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…