باجوڑایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑایجنسی میں سڑک کنارے بم نصب کرنیوالے دو دہشتگرد دھماکا ہوجانے سے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں دو دہشتگرد سڑک کنارے بم نصب کر رہے تھے اس دوران دھماکا ہوگیا۔ دونوں دہشتگرد اپنے ہی نصب کردہ بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم تاحال کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔