کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نے قتل الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد سمیت دیگرملزمان کواشتہاری قراردینے کے لیے کارروائی کاحکم دیدیاتفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ایس سی شاہد حامدکے قتل کے الزام میں گرفتارمتحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے متحدہ کے مرکزنائن زیروسے گرفتارمنہاج قاضی کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی سماعت کے دوران انویسٹی گیشن آفیسرنے عدالت کوبتایا کہ اس نے مفرورملزمان جن میں متحدہ کے قائد سمیت دیگرملزمان جن میں ندیم نصرت ،سہیل ،شاہد،راشداورصابرشامل ہیں ان کے کی سابق رہائش پرگئے لیکن وہاں پرملزمان نہیں تھے ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ بیرون ملک میں ہیں جس پرعدالت نے حکم دیا کہ تمام مفرورملزمان کواشتہاری قراردیکران کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے عدالت میں واضح رہے کہ سابق ایم ڈی کے ایس سی کو1997میں قتل کردیاگیاتھا جبکہ قتل کے الزام میں ایک ملزم متحدہ کے کارکن صولت مرزاکوپھانسی دی جاچکی ہے جبکہ گرفتارملزم منہاج قاضی کوعدالت میں مرحوم کی بیوہ نے باقائدہ ملزم کی حیثیت سے شناخت کرلیاتھا۔