اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بھیک مانگنے کا اعلان کر دیا۔ تہمینہ درانی نے عظیم سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد الستار ایدھی کے چلے جانے سے ایک باپ کا سایہ ہمارے سر سے اٹھ گیا ہے۔ میں ایدھی کے بھیک مشن کو جاری رکھوں گی۔ تہمینہ درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد الستار ایدھی ایک عظیم شخصیت تھے۔ عبد الستار ایدھی کا بھیک مشن بہت بڑا فلسفہ ہے جو آپ کو آہستہ آہستہ سمجھ آئے گا۔
تہمینہ درانی نے کہا کہ میں فیصل ایدھی کے ساتھ ہر جگہ بھیک مانگوں گی۔ جہاں فیصل بھیک مانگے گا وہاں میں بھی بھیک مانگوں گی۔ ایدھی نے اپنا آپ بھول کر سارے خاندان سمیت لاچاروں کی خدمت کی ہے ۔ ایدھی جیسا شخص آج تک کوئی نہیں دیکھا ۔ وہ ایک ولی تھے۔
شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے بھیک مانگنے کا اعلان کر دیا‘ وجہ سامنے آ گئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/04/tamina-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں