ملتان(آن لائن)ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے موضع چدھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چینی ماہرین کی کالونی میں چوری ۔اطلاع ملنے پر ملتان پولیس کے اعلی افسران میں تھرتھلی مچ گئی ۔ملتان پولیس کے اعلی حکام کے بار بار حکم کے باوجود تھانہ صدر شجاعباد اور تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ اوز جائے وقوعہ پر جانے سے کتراتے رہے اور جائے وقوعہ کو ایک دوسرے کا علاقہ ظاہر کرتے رہے تاہم بلآخر بڑی جدو جہد اور تحقیق کے بعد جائے وقوعہ کا علاقہ تھانہ راجہ رام نکلا جس کے ایس ایچ او نے موقع پر جا کر حقائق جانے تو معلوم ہوا کہ چینی ماہریں کی کالونی سے صرف دو بوریاں سیمنٹ کی چوری ہوئیں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جس پر ایس ایچ اوتھانہ راجہ رام انسپکٹر اشرف نے ملتان پولیس کے اعلی افسران کو چوری کی واردات کے بارے میں بتایا اور قانون کے مطابق کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ملتان پولیس کی جان میں جان آئی ۔