پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاناما لیکس،اب کیا ہونے والا ہے؟ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 10  جولائی  2016 |

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلا ف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے میں (ن) لیگ کی من مانی قبو ل نہیں کر یں گے ‘اپوزیشن متحد ہے حکمران احتساب کے نام سے بھی ڈرنے لگے ہیں ‘حکمرانوں کیلئے بہتر یہی ہوگا وہ پانامہ لیکس کا حساب دیں ورنہ اپوزیشن کا سڑکوں پر سامنا کر نے کیلئے تیار رہے ‘بات بات پر جھوٹ بولنا (ن ) لیگ والوں کی عادت بن چکی ہے جو انکو ختم کر نا ہوگی ‘پیپلزپارٹی اپوزیشن کیساتھ اور اپنے موقف پر قائم ہے ۔ اتوار کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کے معاملے پر ڈنگ ٹپاؤ پا لیسی اختیار کر نا چاہتی ہے جو اپوزیشن کو کسی صورت قبول نہیں اگر پانامہ لیکس کمیٹی میں ٹی اوآرز کے معاملے پر حکمران من مانی کر یں گے تو یہ معاملہ کبھی حل نہیں ہوگا ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ نوازشر یف کے خاندان کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے جو کسی بھی صورت ممکن نہیں احتساب کا آغاز سب سے پہلے نوازشر یف کے خاندان سے ہی ہوگا اس حوالے سے اپوزیشن کی تما م جماعتیں اپنے موقف پر قائم ہیں اور کسی بھی صورت اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب نوازشر یف اور انکے خاندان کا دامن صاف ہے تو احتساب سے خوفزدہ کیوں ہیں ؟جب یہ احتساب کے نام سے بھی ڈریں گے تو یہ بات ثابت ہو رہی ہے دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…