اسلام آباد(آئی ا ین پی)اپوزیشن کے آپس میں رابطوں کے ردعمل میں حکومت اتحادی بھی سرگرم ، اپوزیشن کی منفی سیاست پر تشویش کا اظہار کر دیا او کہا کہ جمہوریت کی کشتی میں سوار خود اسے ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام کسی کو غیر جمہوری سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیگی ۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں مسلم لیگ (ض ) کے سربراہ اور حکومتی اتحادی رہنما محمد اعجاز الحق نے طاہرالقادری ، شیخ رشید کی ملاقات اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے رابطوں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عوام کسی کو غیر جمہوری سیاست کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی کشتی میں سوار لوگ خود اسے ڈبونے چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص8سال سے ہر تیم ماہ بعد حکومت گرانے کی پیشنگوئیاں کر رہا ہے ، کچھ سیاسی جماعتیں گند پاؤ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور غیر ملکی انقلاب کے نام پر ملک میں انتشار پیدا کر رہا ہے ، جعلی پیشنگوئیاں کرنے والے اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہے ہیں ۔