جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی اتحاد،معروف ماہر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر نے انتباہ کردیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) معروف ماہر قانون سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ ملک میں آمر یت کا کوئی خطر ہ نہیں جمہو ریت چلتی رہیگی ‘سیاسی نہیں فوجی حکومتوں میں پاکستان نے ترقی کی ہے ‘پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے مگر وہ خود نامکمل ہے ‘تحر یک انصاف پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی کاسہارا لیا تو مستقبل میں انکو نقصان ہوگا۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہا کہ پر ویز مشرف جب تک سیاست میں نہیں آئے اس وقت تک انکی حکومت بہت اچھی رہی ہے مگر سیاست میں آنے کے بعد معاملات خراب ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے دور حکومتوں کے دوران سر مایہ داراور بڑے لوگوں کو فائد اہوا ہے عام آدمی کے مسائل اور کر پشن جیسے معاملات مزید خراب ہوئے ہیں مگر فوجی حکومتوں سے ملک میں ترقی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ضروری ہے اور موجودہ حالات میں مجھے آمر یت کا کوئی خطر ہ نظر نہیں آرہا بلکہ ملک میں جمہو ریت چلتی رہیگی اور جمہو ریت ہی ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی لوگوں کی پانامہ میں دولت سامنے آنے پر افسوس ہوا ہے اس معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ کر پشن کر نیوالے قوم کے سامنے بے نقاب ہو سکے اور پانامہ لیکس پر الیکشن کمیشن ایکشن لے سکتا ہے مگر وہ خود نامکمل ہے الیکشن کمیشن کو جلد مکمل ہو نا چاہیے ۔



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…