منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’اب ڈرامہ بازی نہیں چلے گی‘‘پرویز خٹک نے ’’وفاق‘‘ کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/پشاور (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کا حق ما ررہی ہے وفاق اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم اپنے حق کو غصب کرتے ہوئے خاموشی سے دیکھتے رہیں گے ہم اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حق کیلئے جدوجہد کریں گے ورنہ لڑ کر حاصل کریں گے۔ اپنے صوبے کے حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ہم میں ہمت ہے کہ اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جا سکیں ۔وہ کراچی کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر، سپیکر سندھ اسمبلی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ ایک زمانے سے ہمارے ساتھ مذاق ہو رہا ہے اب یہ مذاق اور ڈرامہ بازی نہیں چلے گی اپنے حق کیلئے لڑنا اور حاصل کرنا جانتے ہیں ۔ وفاق کا چھوٹے صوبوں کا حق مارنا ملک کیلئے کتنا نقصان دہ ہے یہ حکمرانوں کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہے ۔ وفاق ہمارے حصے کی 600 میگا واٹ بجلی چوری کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر وفاق ہمارے صوبے کی بجلی کا حق چوری کرتا چلا آرہا ہے وفاق کو ماورائے آئین اقدامات کرنے کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے ہم وفاق کو مجبور کریں گے کہ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا اور دیگر چھوٹے صوبوں کو اپنا حق دے ۔وفاق کو سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان صرف پنجاب نہیں بلکہ دیگر تین صوبے بھی ہیں اور ہم اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے حقوق کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں دھرنے کے حوالے سے پرویز خٹک نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان 20 تاریخ کو واپس آرہے ہیں اس بارے میں پھر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی میں صوبے کا چیف ایگزیکٹیو ہوں حکومتی اُمور چلاتا ہوں جبکہ پارٹی معاملات چلانا پارٹی کاکام ہے اور پارٹی لائحہ عمل قائدین نے دیناہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملاقات تبادلہ خیالات کرنا تھا اور ملک اور صوبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور آئیڈیا ز شیئر کرنا تھا ہم نے اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے اور یہ کام تب ہی احسن طریقہ سے انجام کو پہنچ سکتا ہے جب ہم مل کر مشترکہ صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں ملک کی ترقی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…