سری نگر(این این آئی)مظاہرے جمعے کو انڈین سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جنوبی کشمیر کے علاقے کوکر ناگ میں عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے 25 سالہ رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہوئے۔مختلف مقامات پر مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی وجہ سے100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالات تشویشناک ہے۔پرتشدد مظاہروں کی یہ لہر جمعہ کی شام برہان وانی کی لاش کوکر ناگ سے ان کے آبائی قصبہ ترال منتقل کرتے ہوئے پھیلی۔ترال میں ہفتہ کی صبح ہزاروں لوگوں نے برہان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ پولیس ذرائع نے اعتراف کیا کہ چالیس ہزار افراد نے برہان کے جنازے میں شرکت کی۔اس کے علاوہ سری نگر، کولگام، اننت ناگ، شوپیان، پلوامہ، سوپور، بانڈی پورہ اور سرینگر کے سینکڑوں مقامات پر لوگوں نے برہان کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔اس دوران حکومت نے یکم جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ گھپا کی ہندویاترا کو معطل کردیا، اندرونی ریل سروس معطل کی گئی