سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق امیدوارایم ایل اے چوہدری سکندرخاں اورسابق مشیروزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری طاہرسلطان ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کوخیرآبادکہہ کرپاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گڑھی گوندل کی معروف سیاسی شخصیات سابق امیدوارایم ایل اے حلقہ32جموں3وسابق ممبرضلع کونسل چوہدری سکندرخاں اورسابق مشیروزیراعظم آزادجموں وکشمیرچوہدری طاہرسلطان ایڈووکیٹ نے چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے سیالکوٹ میں جلسے کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔اس موقع پرمرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیرخاں ترین،صدرپی ٹی آئی آزادبیرسٹرسلطان محمود،عمرڈاراورپی ٹی آئی کی مرکزی اورمقامی قیادت موجودبھی تھی۔چوہدری سکندرخاں اورچوہدری طاہرسلطان نے اس موقع پرحلقہ ایل اے32جموں3سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدوارحافظ حامدرضاکی مکمل حمایت کااعلان کیا