کراچی(آئی این پی)معروف سماجی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی سربراہ عبدالستار ایدھی قومی اعزاز پانے والی تیسری بڑی شخصیت بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی قومی اعزاز پانے والی تیسری شخصیت بن گئے ۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق صدر جنرل ضیاء الحق کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ عبدالستار ایدھی کی میت گنکیرج میں لائی گئی تھی ۔ ملٹری روایات کے مطابق قومی اعزاز کے طور پر جنازے کو گنکیرج پر لایا جاتا ہے ۔ملکہ وکٹوریہ برطانیہ کی میت بھی گنکیرج وہیکل پر لائی گئی تھی ۔