لاہور(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف کو وطن پہنچتے ہی ’’اطمینان ‘‘کی خبر مل گئی،وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپس آتے ہی عمران خان ملک سے باہر چلے گئے ، ایک ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن سے علاج کرانے کے 48روز بعد وطن آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بیرون ملک چلے گئے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں ایک ہفتہ تک قیام کریں گے ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور رائے ونڈ میں دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔