اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ‘ پر امن افغانستان پاکستان کے حقیقی مفاد میں ہے ‘افغانستان کی تمام خرابیوں کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں ‘ پاکستان نے ماضی میں بھی افغانستان میں قیام امن کی حمایت کی آئندہ بھی کریں گے۔ ہفتہ کو افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ افغان قیادت کو پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔ افغانستان کی تمام خرابیوں کا الزام پاکستان پر لگانا مناسب نہیں ہے ۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ پر امن افغانستان پاکستان کے حقیقی مفاد میں ہے ۔ پاکستان نے ماضی میں بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔