کراچی(آئی این پی)بین الاقوامی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو بیرون ممالک سفر کے دوران حراست وتفتیش کے مراحل سے گزرنا پڑا،1980 میں جب عبدالستار ایدھی جنگ سے متاثر افراد کی مدد کرنے لبنان کے دارالخلافہ بیروت جارہے تھے تو اس وقت انہیں اسرائیلی فوج نے حراست میں رکھا تھا ،اس کے علاوہ کینیڈا کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر بھی انہیں16 گھنٹے قید میں رکھ کر تفتیش کی گئی،جبکہ 2008 میں امریکی حکام نے جان آف کنیڈی ائیرپورٹ پر عبدالستار ایدھی کو روک کر ان کا پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ضبط کرلئیے تھے،تاہم تفتیش کے بعد انہیں ائیرپورٹ سے جانے کی اجازت دی گئی۔