کراچی (این این آئی)معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کا نام دنیا کی سب سے بڑی ایمبو لینس سروس چلانے کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عید الستار ایدھی کو قومی و بین الاقوامی اعزازات ملے۔ انھیں پاکستان میں نشانِ امتیاز، لینن امن ایوارڈ اور پاکستان ہیومن رائٹس کی جانب سے ایوارڈ سمیت متعدد نجی اداروں کی جانب سے اعزازی ڈگریاں اور اعزازات سے نواز گیااس کے علاوہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ان کا نام دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلانے کے باعث شامل ہے۔نوبیل امن ایوارڈ کے بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انھوں نے ہمیشہ کہا کہ نوبیل انعام ملے تو ٹھیک ہے نہ ملے تو بھی ٹھیک ہے ٗقوم کے لوگوں نے مجھے اتنا کچھ دیا ہے کہ مجھے نوبیل انعام کی ضرورت نہیں ہے۔