کراچی(نیوزڈیسک)ایدھی کا انتقال،نوازشریف اور عمران خان کا ایک ایسا عمل جس نے عوام میں غصے کی لہر دوڑادی، تفصیلات کے مطابق تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ملک کے چوٹی کے دو رہنماؤں وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی جس پر عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے عوام کاکہنا ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کے پاس تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ایدھی جیسی عظیم شخصیت کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا قابل افسوس عمل ہے انہیں اس موقع پر ضرور موجود ہونا چاہئے تھا۔