سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیخلاف وہ ہو ہی گیا جس کی توقع تھی، حالات قابض افواج کے قابو سے باہر،تھانوں کو آگ لگادی گئی، تفصیلات کے مطابق برہان وانی کے جنازے میں بھارتی فوج کی تمام تر کوششوں کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی کشمیریوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں پھول گئے اور اس نے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں آٹھ کشمیری شہری شہید ہوگئے، بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد کشمیریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور بڑے پیمانے پر ہنگامے شروع ہوگئے ہیں، اطلاعات کے مطابق کشمیری مظاہرین نے تین تھانوں کو آگ لگادی ہے جبکہ جگہ جگہ بھارتی افواج کے ساتھ نہتے کشمیریوں کا مقابلہ جاری ہے۔