لاہور*پاکستانی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دیدی ہے،20جولائی سے احتجاجی تحریک شروع کردی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاجی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے طاہر القادری کل اتوار کو لال حویلی راولپنڈی پہنچیں گے اور ان سے ہونے والی ملاقات اہمیت کی حامل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 20جولائی سے احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی۔