جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم سے علیحدگی؟ بالا خر ڈاکٹر عشرت العباد اصل بات زبان پر لے آئے

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میں نے ایم کیو ایم نہیں چھوڑی، انہوں نے مجھے چھوڑ دیا۔ یہ بات انہوں نے عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے عید کے بعد تبدیلی کی اطلاعات کے سوال پر کہ عید کے بعد کیا ہوگا۔ گورنر سندھ نے جواب دیا کہ عید کے بعد بکرا عید ہوگی۔ ایک سوال پر ہر معاملہ میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان آپ رابطہ کار کا کردار ادا کرتے تھے اب کافی عرصے سے خاموش ہیں کیا آپ نے ایم کیو ایم چھوڑ دی ہے تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایم کیو ایم نہیں چھوڑی بلکہ انہوں نے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر ایجنسیز کی دہشت گردی کے خلاف بہتر کارروائی اور عوام کے تعاون سے سندھ خصوصاً کراچی میں امن قائم ہوا ہے۔ آج لوگ پرامن طریقے سے عید منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کی شہادت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے۔ وہ ملک وقوم کا اثاثہ تھے۔ ان کے قتل کی تفتیش صحیح سمت میں جاری ہے۔ بہت جلد اس حوالے سے اچھی خبر ملے گی۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے عید کی نماز پولو گراؤنڈ میں ادا کی۔ ان کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان، ایڈمنسٹریٹر کراچی بلدیہ عظمیٰ لئیق احمد خان، مختلف ممالک کے سفارتکاروں، اعلیٰ سول حکام، معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے فون پر گورنر سندھ کو عید کی مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…