لندن*سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کو یہ ڈگری لندن کی یو سی ایل کالج کی جانب سے دی گئی۔ ڈگری وصول کرنے کیلئے ان کے والد آصف زرداری، بھائی بلاول بھٹو اور بہن بختاور بھٹو بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ان کو 2014میں معروف تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی ڈگری دی گئی تھی۔