لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز سماجی کارکن اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی مرحوم نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے دلچسپ اور یاد گار واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنے ساتھ بیتا ہوا ایک واقعہ سنایا۔ عبدالستار ایدھی مرحوم کا کہنا تھا کافی پرانی بات ہے کہ ایک دفعہ رات کے وقت میں اکیلا کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں مجھے ڈاکوؤں نے روک لیا،جب ڈاکو سب کچھ لے بیٹھے اور مجھے جانے کا کہنے لگے تو ایک ڈاکو نے مجھ کو پہچان لیاتو فورا اپنے ساتھیوں کو کہا کہ ان کا سب کچھ واپس کر دو،جب پولیس مقابلے میں ہم مارے جائیں گے اور قریبی رشتہ دار بھی لاشیں لینے سے انکار اور تدفین نہیں کریں گے تو یہی آدمی ہماری تدفین کا بندوبست کریگا۔ اوئے!یہ عبدالستار ایدھی ہے، تو تمام ڈاکوں نے میری ساری چیزیں واپس کر دیں تھیں۔