جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی 7سالہ بچی کا انتہائی اقدام، پوری دنیا نے دانتوں میں انگلیاں دبا لیں

datetime 10  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سات سالہ بچی رباب علی نے صحت مند زندگی سے متعلق بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ درخواست گزار رباب علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ حکومت مجھے اور میرے دوستوں کو بڑھنے کیلئے محفوظ ماحول فراہم کرے۔رباب علی کے والد ایک ماحولیاتی وکیل ہیں اور سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ لڑیں گے۔ وہ بہت خوش ہوئے جب چیف جسٹس نے اپیکس کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے درخواست قبول نہ کئے جانے کافیصلہ یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ نابالغ افراد وکیل کے ذریعے مفاد عامہ میں قانونی دارخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’اس فیصلے سے مجھے بہت امید ملی ہے۔ایشیاء ڈائریکٹر آف کلائی میٹ اینڈ ڈویلپمنٹ نالج نیٹ ورک علی توقیر شیخ کا کہنا ہے کہ ’’اعلیٰ عدالت کی جانب سے نابالغ افراد کو یہ حق دینا تاریخ ساز اور اہم فیصلہ ہے اور ماتحت عدالتوں میں جانے کیلئے دوسروں کیلئے ایک مثال قائم کرنا ہے۔علی کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ناقص کوئلے کا استعمال پاکستان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے کے سبب بنے گا جس سے آب و ہوا آلودہ ہو گی اور یہ نئی نسل کیلئے تباہ کن ہونے کیساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ میں اضافے کا سبب بھی ہو گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’’اس سے رباب علی اور نئی نسل کو آئینی طور پر حاصل زندگی کا حق اور بنیادی حقوق کا استحصال ہو گا اور عوامی مفاد کے اصول کی بھی خلاف ورزی ہو گی جس کے تحت حکومت کیلئے ضروری ہے کہ وہ قدرتی اور ثقافتی وسائل کو عوامی استعمال کیلئے محفوظ رکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…