اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی میت کو مقدس ترین آب زم زم سے غسل دیا گیا، کراچی میں میٹھا در کے علاقے میں ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور عبد الستار ایدھی کا آخری دیدار کیا۔ تفصیل کے مطابق عبد الستار ایدھی نے اپنی زندگی میں ہی اپنے آخری دیدار کے لئے عام لوگوں کو اجازت دے دی تھی۔ اس موقع پر میٹھا در کراچی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عبد الستار ایدھی کے نماز جنازہ مسلح افواج کے سربراہان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔