پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

امجد صابری کے قتل پر بات کرنے سے بہتر ہے کہ ۔۔معروف بھارتی گلو کار اے آر رحمان کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 9  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے کہا ہے کہ امجد صابر ی کے قتل پر خاموشی سب سے بہتر ہے ٗ ہمیں اس بارے بات کرنی بند کر دینی چاہیے ۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے اے آر رحمان نے کہاکہ خاموشی سب سے بہتر ہے اور ہمیں اس بارے میں بات کرنی بند کردینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ لوگ جتنا اس بارے میں بات کریں گے اتنا ہی اسے بڑھاوا ملے گااس سے لوگوں میں مزید اشتعال بڑھے گا اور غصہ بیوقوفی کی ایک شاخ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں جو کچھ ہورہا ہے آپ اسے تبدیل نہیں کرسکتے ٗآپ کو لوگوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے اور وہی کام کریں جو آپ کرتے ہیں ٗ خود کو تبدیل کریں ٗدنیا خود بخود تبدیل ہوجائیگی۔واضح رہے کہ معروف قوال امجد صابری کو گزشتہ ماہ 22 جون کو نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں گولیوں کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…