کراچی(این این آئی) فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ویلیج میں اپنی قبر تیار کی تھی اور ان کی تدفین وہی پر ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ عبد الستار ایدھی نے نے اپنی آنکھیں عطیہ کردیں۔قبل ازیں ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی 10 سال سے ایس آئی یو ٹی میں علاج کرارہے ہیں جبکہ 2013 سے ان کا ڈائیلاسز بھی یہی ہورہا تھا۔بتایا گیا ہے کہ عبد الستار ایدھی چھ گھنٹے تک وینٹی لیٹر پر رہے ۔