کراچی(این این آئی)ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ، دکھی انسانیت کے مسیحاعبد الستار ایدھی طویل عرصہ سے گردوں سمیت دیگرا مراض میں مبتلا تھے ۔ شوگر اور بلند فشار خون کا عارضہ لا حق ہونے کے باعث ان کے گردے فیل ہو گئے تھے اور اس کے بعد 2013 سے ڈائلسز ٹریٹمنٹ دیا جا رہا تھا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور اعلیٰ شخصیات کی طرف سے عبد الستار ایدھی کو بیرون ممالک علاج معالجے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے معذرت کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہی علاج معالجے کو ترجیح دی ۔