اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمدنواز شریف نے عید کے بعد اعلی سطحی اجلاس طلب کر لیا آئندہ ہفتے ہونے والے اہم اجلاس میں ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت شرکت کریگی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز اور اندرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور ہو گااجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی شرکت کرینگے،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو اجلاس کے ایجنڈے کی تیاری کی ہدایت کر دی گئیں ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی شریک ہوں گیوزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستان کو درپیش خارجہ پالیسی کے چیلنجز پر بریفنگ دیں گے ٗچوہدری نثار وزیر اعظم کو ملک کی اندرونی سیکیورٹی پر بریفنگ دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف پاک فوج کی کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات سے آگاہ کرینگے۔