اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی آمد میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ گزشتہ تین روز سے اے ٹی ایم مشینوں کے ناکارہ ہونے کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ عید الفطر کی آمد پر پیسے نہ ملنے کے باعث عوام الناس کی بڑی تعداد ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق ملک بھر میں موجود ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں یا تو مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ گئی ہیں یا ان میں پیسے ختم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت اور سٹیٹ بنک کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل ذمہ داری حکومت اور سٹیٹ بنک پر ہے، کیا سٹیٹ بنک کو معلوم نہیں تھا کہ عید الفطر آنیولی ہے؟
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت ناقص پالیسیوں کی بدولت عام سے چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی چھین لینا چاہتی ہے۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات کے مطابق عید سے قبل ہفتے کے روز چھٹی ختم کرکے عام عوام کو ریلیف دینے کے لئے بینک کھلے رکھنے اور تمام بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں کیش کی مقدار وافر رکھنے کی بھی تلقین کی تھی لیکن عید سے تین دن قبل ہی اے ٹی ایم مشینیں جواب دے گئیں جبکہ عوام الناس بے بسی کی تصویر بنے ایک دوسرے کا منہ تک رہے تھے۔ ایسے میں تنخواہ دار طبقہ اور پنشنر بے حد پریشان تھے۔ اسٹیٹ بینک کے بینکوں کوعوام کو سہولت دینے کے احکامات ہوا میں ہوگئے اور پاکستان کی بنکنگ کا حال بجائے بہتر ہونے کے مزید خراب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
ناقص پالیسیاں‘ ATM مشینوں میں پیسے ختم‘ عوام ذلیل و خوار ہوگئی
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/07/ATM-pak.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں