کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چوالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ حساس ادارے نے ملیر کھوسو ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھپایا گیا جدید اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لے لیا ہے۔ایس ایچ او منگھوپیر کے مطابق پختون آباد میں گزشتہ شب پولیس نے آر آر ایف کمانڈوز کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھرگھر تلاشی کے دوران چوالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے افراد میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔دوسری جانب حساس ادارے نے ملیر کھوسو ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھپایا گیا جدید اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھپایا گیا اسلحہ کراچی میں عید کے موقع پر بڑی تخریب کاری کی کارروائی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ذرائع کے مطابق اسلحہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے چھپایا گیا تھا جنھیں سیاسی جماعت کی بڑی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ادھر گلستان جوہر میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے مقامی عہدیدار کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پاکستان کا بڑا شہر عید پر بڑی تباہی سے بچ گیا
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/02/Mazarae-Qaid-.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں