جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اس بارپاکستان میں عید کا چاندانوکھا ؟ترکی میں عید ہوگئی،دلچسپ انکشافات،محکمہ موسمیات کی حیرت انگیز پیش گوئی

datetime 5  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور/انقرہ/جکارتہ(آئی این پی ) شوال المکرم 1437ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) منگل کو لاہور میں ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے ، ترکی میں عید کا چاند نظر آگیا ہے جس کے باعث وہاں آج عید ہے تاہم سعودی عرب ، انڈونیشیا اور دیگر ملکوں میں عید کا چاند نظر نہ آ سکا ، پاکستان اور سعودی عرب میں( کل) بروز بدھ ایک ساتھ عید منائے جانے کا امکان ہے ، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی (آج) منگل کو عید کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہو گا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔اجلاس میں شہادتوں کی بناء پر عید الفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے بارے شرعی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامی دفاتر میں ہوں گے جہاں سے شہادتیں وصول کی جائیں گی اور مرکزی کمیٹی کو پہنچائی جائیں گی ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے عید کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کر دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے کہا ہے کہ (آج) چاند کی عمر28گھنٹے ہو گی اس لئے امکان ہے کہ (آج) چاند نظر آ جائے گا اور کل بروز بدھ پاکستان میں عید ہو گی ۔ دوسری جانب سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث وہاں عید (کل )بروز بدھ ہو گی۔اس حوالے سے سعودی عرب میں سرکاری سطح پر اعلان کردیاگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے باعث وہاں آج عید ہے ۔ واضح رہے کہ پہلے پاکستان میں بھی طویل عرصے سے دو عیدیں منائی جاتی تھیں تاہم اس مرتبہ حکومت نے کوشش کی ہے کہ تمام علماء کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے رمضان المبارک کا پہلا روز ہ اور عیدایک ہی ہو لہٰذا توقع ہے کہ ملک میں عید بھی ایک ہی روز ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…