مدینہ منورہ(نیوزڈیسک)سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں جو دھماکہ ہوا ہے وہ سعودی سیکورٹی اداروں کی جانب سے پری پلان دھماکہ تھا جو کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کی ایکسرسائز کے طورپر کیاگیا تھا، سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کوئی پریشانی کی بات نہیں جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے اس کو ابھی بھی خودکش دھماکہ ہی قرار دے رہے ہیں۔
سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب دھماکہ
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر قطیف میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی شہر قطیف میں مسجد کے قریب زور دار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ اور دھواں صاف نظر آرہا ہے، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، لوگ محفوظ مقام کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں، جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بڑی تعداد میں ایمبولینسیں علاقے میں موجود ہیں۔عینی شاہد کے مطابق دھماکا افطاری کے وقت گیٹ نمبر ایک پر پارکنگ ایریا میں ہوا، فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے، فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے لیا۔واضح رہے کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب بھی آج دوپہر میں دھماکا ہوا تھا جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واشنگٹن/جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکے میں حملہ آور ہلاک جبکہ دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ ایک مشتبہ خودکش حملہ آور نے جدہ میں واقع امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، جنھوں نے حملہ آور پر قابو پانے کی کوشش کی تھی۔
یہ حملہ سحری کے وقت امریکی یومِ آزادی کے موقع پر ہوا ۔جدہ ہی کے امریکی قونصل خانے کو 2004 میں حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ وہ ’تصدیق کر سکتے ہیں کہ تمام عملہ محفوظ ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ محافظوں کو صبح سوا دو بجے کے قریب ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کے باہر کھڑی ایک گاڑی میں بیٹھے شخص کے بارے میں شک پیدا ہوا۔یہ ہسپتال امریکی قونصل خانے کے سامنے واقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب محافظ گاڑی کے قریب پہنچے تو اس میں بیٹھے شخص نے ’ہسپتال کی پارکنگ کے اندر اپنی خودکش بیلٹ سے اپنے آپ کو اڑا دیا۔سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے حملے کے بعد ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’اپنے گرد و پیش سے باخبر رہیں اور ملک بھر میں سفر کرتے وقت اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔