کہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )توسیع حرم کے جاری منصوبے کی تکمیل کے بعد صحن مطاف کی خالی جگہوں کومکمل کرنے کے لیے فی گھنٹہ تیس ہزار زائرین کے طواف کا اہتمام کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زائرین کی سہولت اور ان کی امن وحفاظت کے پیش نظر ’’مسجد حرام، اس کی منازل، گیلریوں اور صحن مطاف‘‘ میں انسانی حجم میں کمی کے عنوان سے جو فیصلہ کیا گیا ہے اس کا مقصد معتمرین کی سیکیورٹی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ جیسے ہی توسیع کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا سیکیورٹی ویڑن اور انتظامی پلان کی روشنی میں عمل درآمد کرتے ہوئے سہولت اور آسانی کے لیے فی گھنٹہ تیس ہزار زائرین کو طواف کا موقع دیا جائے گا۔اس وقت کل تیار شدہ صحن مطاف 28 ہزار 870 مربع میٹر جگہ پر مشتمل ہے۔
لمحہ موجود میں مطاف میں طواف کے دوران سیکیورٹی حکام کی توجہ طواف کرنے والوں کی سیکیورٹی، انہیں منظم اور متحد رکھنے اور انہیں نماز کی اوقات میں نماز کی صفیں ترتیب دینے میں مر کوز ہے۔ حرم کوریڈور اور اس کی مختلف منازل نماز کی تنظیم کے لیے پہلے ہی استعمال کی جائیں گی۔توسیع حرم کے خادم الحرمین الشریفین کے منصوبے پر نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے یہ ایک واضح منصوبہ ہے جس کے تمام اہداف واضح اور طے شدہ ہیں۔ ان اہداف کی تکمیل کے بعد کعبہ شریف کے گرد رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔توسیع کے منصوبے میں مزید چار منزلوں اورطواف کے مزید پانچ مقامات کی شمولیت کے بعد مطاف میں مزید 23 ہزار ایک سو 59 مربع میٹر کی گنجائش پیدا ہوگی۔ اسی طرح مسجد حرام کے اندرونی مقامات میں 79 ہزار دو سو نمازیوں کی اضافی گنجائش پیدا ہوگی۔
مکہ، سہولت کے لیے فی گھنٹہ 30 ہزار زائرین کے طواف کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
بگرام ایئر بیس پر طالبان کا بڑا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف















































