منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی معروف اداکار بومن ایرانی کے گھر خوشیوں کا سماں ہر طرف سے مبارکبادیں

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بومن ایرانی دادا بن گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 56 سالہ اداکار بومن ایرانی اپنے بیٹے دنیش اور بہو زینوبیہ کے ہاں بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔بالی ووڈ کے اداکار بومن ایرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میری بہو آج ماں بن گئی، میرا بیٹا باپ اور میری اہلیہ دادی جبکہ میں دادا بن گیا ہوں،ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بتانا بھول ہی گیا کہ وہ لڑکا ہے اور ماں، بیٹا کی صحت اچھی ہے جبکہ دادا ہسپتال میں فلیش ڈانس کررہے ہیں۔واضح رہے کہ دنیش اور زینوبیہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ان کے پہلا بیٹا کایوز ایرانی بالی ووڈ انڈسٹری کا چالڈ اسٹار ہے، دنیش اور زینوبیہ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دوسری جانب بولی وڈ کے اداکار اور اداکاروں نے بومن ایرانی کو دادا بننے کی مبارکباد پیش کی ہے، ان میں ابھیشیک بچن، کترینہ کیف، بپاشا باسو، ساجد خان، ارشد وارثی، اظمی صباء ، پریانکا چوپڑا، دیا مرزا اور دیگر شامل ہیں۔تمام بولی وڈ اداکار اور اداکاروں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بومن ایرانی اور ان کے خاندان کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…